سرگودھا،الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن میڑیل پہنچ گیا

کل سامان تقسیم کر کے بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیئے جائیں گے

پیر 23 جولائی 2018 20:24

سرگودھا،الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن میڑیل پہنچ گیا
حیدرآبادٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن میڑیل سرگودھا پہنچ گیا۔کل سامان تقسیم کر کے بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ عملہ کو الیکشن کا سامان فراہم کرنے کا عمل آج رات تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے پانچ قومی اور 10 صوبائی حلقوں کے لیے 15 ریٹرننگ کے دفاتر پولنگ عملہ کو بیلٹ باکس اور بیلٹ پیپرز سمیت سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ سرگودھا کے ان پندرہ حلقوں سے 180 امیدواران حصہ لے رہے ہیں۔جن کو نشانات الاٹ کئے گے تھے۔الیکشن میٹریل کی ترسیل کے لئے انتہائی سکیورٹی میں پولیس کے ساتھ ساتھ فوج کے جوان بھی تعینات ہونگے ۔