ْ شفاف ، پر امن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن ایک پیج پر ہیں،عارف انور بلوچ

ْسرکاری افسران انتخابی ڈیوٹیاں انتہائی دیانت داری سے سر انجام دیں،سیکر ٹری بلد یا ت پنجاب

پیر 23 جولائی 2018 20:25

لاہور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) سیکر ٹری بلد یا ت پنجاب عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ شفاف اور پر امن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک پیج پر ہیں،سرکاری افسران انتخابی ڈیوٹیاں انتہائی دیانت داری سے سر انجام دیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے موصول ہونے والی245 میں سی140شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ 105شکایات کی چھان بین ہو رہی ہے،محکمہ لوکل گورنمنٹ نے سیاسی سرگرمیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رانا شاہد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مرید کے،سہیل انور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلور کوٹ ضلع بھکر،شیخ عبدالمجید ڈپٹی ڈائریکٹر شیخو پورہ،محمد اعظم کلرک،اورنگ زیب سب انجینئر،سلیم اقبال اسسٹنٹ انجینئرلوکل گورنمنٹ اٹک،رائو نعیم بخاری چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وہاڑی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، پنجاب میں141 قومی اور 297 صوبائی نشستوں پر انتخابات کیلئے 47473 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جہاں ضروری سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں انتخاب کے لئے 12963 پولنگ سٹیشنزمردوں کیلئے اور12246پولنگ سٹیشنز خواتین ووٹرز کیلئے بنائے گئے ہیں،پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل 19جولائی کو مکمل ہو گیا تھا، ضلع لاہور میں 4079 پریزائیڈنگ آفیسرز 24253 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز 12126 پولنگ افسران 3885 نائب قاصد تعینات کر دیئے گئے ہیں،جن کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5فیصد ریزرو پولنگ عملہ بھی شا مل ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جن پولنگ سٹیشنوں پربنیادی سہولیات کے فقد ان کی نشاندہی کی تھی ا ن تمام کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن پولنگ سٹیشنوں کی چار دیواری نہ ہے، ان پولنگ سٹییشنوں پر متعلقہ محکمہ جات نے پولنگ سے ایک روز قبل قناتیں لگوانے کی یقین دہانے کر وا ئی ہے،نیز بجلی کی عدم موجودگی کی صورت میں جنریٹر ز کا بھی بندوبست کیا جائے گا،محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق25جولائی کو بارش کا امکان بھی ہے،ایسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ڈ پٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس ضمن میںspecial cotingent plans تیار کر لیں، تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایجو کیشن کیلئے وڈیوز اور پوسٹرز عوام کی آگاہی کیلئے فراہم کر دیئے گئے ہیں، نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں پولنگ عملہ کی تربیت،تعیناتی کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔