ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکی تعیناتی، ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا

پیر 23 جولائی 2018 20:37

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکی تعیناتی، ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے جواب ..
لاہور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نبیلہ غضنفر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار قاضی طارق عزیز کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ انیسویں گریڈ کی افسر کوغیر قانونی طور پر بیسویں گریڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر نے قواعد کے بغیرڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور ڈائریکٹر ایڈمن کے عہد ے بھی اپنے پاس رکھے ہیں، انہوں نے بتایا کہ قوانین کے تحت ڈی جی پی آر کے عہدے پرایکس کیڈر کے افسر کو ہی تعینات کیا جا سکتا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نبیلہ غضنفر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے پرحکومت پنجاب کوچھ اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔