نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالگاروم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
پیر 23 جولائی 2018 20:37
(جاری ہے)
جمہوریہ مالدیپ کے صدر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو قائم رکھنے کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور لینڈنگ کرافٹ میکانائزڈ تحفتاً دینے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔
مالدیپ کے صدر نے پاکستان اور مالدیپ کے مابین مختلف شعبہ جات بشمول تربیت ، باہمی دوروں اور مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں مضبوط تاریخی تعلقات اور اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور اور مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرباہمی تعاون اور دفاعی تعلقات میں مزید مضبوطی کی اُمید ظاہر کی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مالدیپ آرمڈ فورسز کو تربیت ، سازوسامان، تیکنیکی افرادی قوت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی فراہمی کے سلسلے میں پاکستان کے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔قبل ازیں، پاک بحریہ کے سربراہ نے ڈیفنس اینڈ نیشنل سکیورٹی کے وزیر آدم شریف عمر اور چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل احمد شیام سے ملاقاتیں کیں۔مالدیپ کے نیشنل ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر زآمد پر مالدیپ آرمڈفورسز کے چاک وچو بند دستے نے پاک بحریہ کے سربراہ کو سلامی پیش کی۔ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ امور خصوصاً بحری تعاون اوربحر ہند کے خطے میں سکیورٹی صورتحال زیرِبحث رہے۔ دونوں بحری افواج کے مابین تعاون کی مختلف راہوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔پاکستان اور مالدیپ کے مابین بھائی چارے، دوستی اور خودمختار مساوات کے مشترکہ اصولوں کی بنیاد پر خوشگوار تعلقات ہیں۔ بحر ہند کے خطے کی ساحلی ریاستیں ہونے کی وجہ سے، دونوں ممالک کو مشترکہ میری ٹائم چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی توسیع کے تحت پاک بحریہ نے بحرِہند کے خطے کی ساحلی ریاستوں کے ساتھ بحری تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں رہتی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں بحری افواج کے درمیان بالخصوص بحری تعاون کے فروغ کاباعث بنے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.