قومی ٹیم ایشیا رگبی سیونز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، خرم خواجہ

پیر 23 جولائی 2018 20:49

قومی ٹیم ایشیا رگبی سیونز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) قومی ٹیم ایشیا رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کرے گی، پاکستان رگبی فیڈریشن کے سیکرٹری خرم خواجہ نے بتایا کہ ایشیا رگبی سیونز ٹرافی آئندہ ماہ سنگا پور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی ٹیم حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے 25 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رگبی اکیڈمی میں جاری ہے، حتمی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر سے 35 سے زائد ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :