سانحہ 12مئی2017 کے شہداء و زخمی تاحال معاوضوں سے محروم

پیر 23 جولائی 2018 20:59

سانحہ 12مئی2017 کے شہداء و زخمی تاحال معاوضوں سے محروم
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سانحہ 12مئی2017 کے شہداء و زخمی تاحال معاوضوں سے محروم تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 12مئی کو غلام پڑنز میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والے خودکش حملے میں 35 افراد شہید جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے تھے اور حکومت کی جانب سے شہداء اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا گیا جن میں سے چند شہداء اور زخمیوں کو معاوضے تو ملے مگر اکثر شہداء اور زخمیوں کوضلعی حکومت اورفنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سی29جون کو چیکس تو دیئے گئے جنہیں نیشنل بینک نے وصول بھی کیا اور اسکے بعد کہا گیا کہ محکمہ فنانس کی جانب سے رلیز بند کیا گیا ہے لہذا رقم فراہم نہیں کیا جاسکتا جس کے باعث سانحہ 12 مئی 2017 کے شہداء کے لواحقین اور زخمی ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اپنے حق سے محروم ہیں انہوں نے نگران وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم کو ہمارا حق دیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے حقوق کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔