ْمحمد فاروق حیدر کا صدر ممنون حسین کو ٹیلیفون، محمد نواز شریف کی خرابی صحت پر اظہار تشویش

قائد کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نگران حکومت ہوگی،وزیراعظم آزاد کشمیر

پیر 23 جولائی 2018 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا صدرپاکستان ممنون حسین کو ٹیلی فون، وزیر اعظم آزادکشمیر نے سابق وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی خرابی صحت پر انتہائی تشویش کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی طبیعت رات سے خراب ہے اس حوالے سے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں اٹھاے گئے ،محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ محمد نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دارنگران حکومت ہو گی ۔