عام انتخابات کے موقع پر شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دیگر دستاویزات قابل قبول نہیں ہونگی

زائد المعیاد اصل قومی شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکتا ہے ، الیکشن کمیشن

پیر 23 جولائی 2018 21:06

عام انتخابات کے موقع پر شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دیگر دستاویزات قابل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیاہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر قومی شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دیگر دستاویزات قابل قبول نہیں ہونگی اس لئے ووٹرز پولنگ سٹیشن جاتے وقت اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق زائد المعیاد اصل قومی شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکتا ہے تاہم کوئی دوسری دستاویز دکھا نے پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ملے گی ۔