جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میںامسال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گی

عید الاضحی کی آمد سے قبل جانوروں کی خریداری اور انتظامات کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدی

پیر 23 جولائی 2018 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) معروف دینی ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت امسال بھی اجتماعی قربانی کاہتمام کیاجائے گا،جید مفتیان کرام کی زیر نگرانی شہر کے مختلف مقامات پر مراکز قائم ، جہاں عوام الناس کو قربانی کے مسائل سے آگہی فراہم کی جائے گی ، گائے کا فی حصہ 9000 روپے جبکہ بکرے کی قربانی کا بھی انتظام ہے، ،بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے آن لائن قربانی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت اساتذہ کرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی کی آمد سے قبل جانوروں کی خریداری اور انتظامات کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیئے گئے ، اجلاس میں ناظم تعلیمات شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری، مولانا غلام رسول،مولانا نعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم ،مولاناحماداللہ شاہ،مولانا انصر محمود سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجتماعی قربانی میں حصہ لینے قربانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات درجہ ذیل مراکز پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔-1-جامعہ بنوریہ عالمیہ نزدسائٹ پولیس ا سٹیشن ،-2جامع مسجد سبحان اللہ تاشقند کالونی مسان روڈ ،-3جامع مسجد نور جوبلی ،-4جامع مسجدالصفا شریف آباد بلاک 1 فیڈرل بی ایریا ،-5جامع مسجد غزالی حسن اسکوائر گلشن اقبال G-9،6 ۔احمد کمفرٹس بلاک 17، گلستان جوہر نزد جوہر چورنگی.،-7جامع مسجد اقصی نعمان کمپلیکس حسن اسکوائر گلشن -8بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ نزد کراچی مٹن ہاوس بلاک F نارتھ ناظم آباد-9النشیط گرامر اسکول SC-14 بلاک H نارتھ ناظم آباد پیر بخش ،-10جامع مسجد رحمانیہ بلاک C نارتھ ناظم آباد،،-11جامع مسجد طیبہ میڑووِل بلاک 3 مولانا شفیق الرحمن،-12مدرسہ و مسجد عثمانیہ بلاک M نارتھ ناظم آباد،-13جامعہ مسجد طیبہ گلشن اقبال بلاک 10 نزد عثمانیہ اسکول، 14۔

گرومندر جامعہ مسجد نیو ٹاون پلاٹ نمبر 672میرٹ کباب کے سامنے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ اس کے علاوہ مزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 021-2560400 اور 021-32560300 پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔علاوہ آن لائن قربانی والے حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ کی ویب سائٹ پر جاکر فارم حاصل کرکے سب میٹ کرسکتے ہیں۔