ْنیب خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

نیب ٹیم نے پی ڈی اے آفس میں تین گھنٹے گزارے اور ریکارڈ حاصل کیا،نیب ٹیم نے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی

پیر 23 جولائی 2018 21:21

ْنیب خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ،نیب کی ٹیم نے پی ڈی اے آفس سے مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ،اس سلسلے میں نیب کی ٹیم نے بی آرٹی دستاویزات حاصل کرنے کیلئے پی ڈی اے پہنچی،نیب ٹیم نے پی ڈی اے آفس میں تین گھنٹے گزارے اور ریکارڈ حاصل کیا،نیب ٹیم نے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی ،ہائی کورٹ کے حکم پر نیب بی آر ٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :