Live Updates

کسی کو پری پول دھاندلی کی اجازت نہیں دینگے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لئے ہمارے تحفظات دور کرے ،سردار یار محمد رند

پیر 23 جولائی 2018 21:36

کسی کو پری پول دھاندلی کی اجازت نہیں دینگے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 17 , این اے 260 کے امیدوار سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کسی کو پری پول دھاندلی کی اجازت نہیں دینگے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لئے ہمارے تحفظات دور کرے جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا جائے جھل مگسی سے سابقہ ادوار میں جیتنے والے امیدوار کو دو دفعہ سپریم کورٹ میں دھاندلی ثابت کراکے نااہل کروایا ہے الیکشن کمیشن کو معلوم ھونا چاہئے کہ ماضی میں ان علاقوں میں بڑے پیمانے میں دھاندلی ثابت ہوئی ہے لہذا ان علاقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر صاف شفاف الیکشن کرائیں جائیں ان علاقوں کے تمام پولنگ اسٹیشن کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کرائی جائے ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ہمارا عزم ہے کہ ہم بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہر ڈویژن میں یونیورسٹی اور بہترین کیڈٹ کالج بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس کے علاوہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے میدان میں انقلابی بنیادوں پر اصلاحات لائیں گے بلوچستان کی عوام کو ستر سالوں سے پسماندہ رکھا گیا انشاء بلوچستان کی عوام کو خوشحال اور بہتر مستقبل دیں گے انہوں نے بلوچستان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات