اردومیٹھی اورمیری پسندیدہ زبان ہے،بھارتی نائب صدرکی تعریف

تقسیم ہند سے قبل سبھی لوگ اردو زبان کا استعمال کرتے تھے،یونیسف کی منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 21:36

اردومیٹھی اورمیری پسندیدہ زبان ہے،بھارتی نائب صدرکی تعریف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) بھارتی نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے اردو زبان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک شیریں زبان ہے اور آزادی سے قبل سبھی لوگ اسی زبان کا استعمال کرتے تھے۔ یہ زبان مجھے بیحد پسند ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے یونیسف کے میڈیا مشیر و صحافی ڈاکٹر مظفر حسین غزالی کی صحت و ماحولیات پر مبنی کتاب کی رسم اجراکے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

نائب صدر نے اردو کے بارے میں کہا کہ یہ فرقہ واریت کا شکار ہوئی اسے مخصوص طبقے سے جوڑنے کی وجہ سے نقصان پہنچا۔اردو کی شیرینی اور مٹھاس نے کافی متاثر کیاپہلے یہی زبان پورے ہندوستان میں رائج تھی، یہ ملک کی رابطہ کی زبان تھی۔انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جیسے لوگوں کی ہندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریر کو سمجھنے کیلئے ڈکشنری کھولنی پڑتی ہے لیکن اردواتنی آسان اور پرکشش زبان ہے کہ اسے سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :