اللہ سےدعاہےالیکشن کےبعد ملک کواچھا لیڈرملے،چیف جسٹس

میں نے وعدہ کیا تھا الیکشن ہوں گے اور بروقت ہوں گے، بدقسمتی سے عدلیہ کوکمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،اگر ہمارا ادارہ کمزورپڑگیا توملک کی بقاء مشکل میں پڑجائےگی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثارکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 18:32

اللہ سےدعاہےالیکشن کےبعد ملک کواچھا لیڈرملے،چیف جسٹس
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2018ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اللہ سے دعاہے الیکشن کے بعد ملک کواچھا لیڈرملے، میں نے وعدہ کیا تھاالیکشن ہوں گے اور بروقت ہوں گے، بدقسمتی سے عدلیہ کوکمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،اگر ہمارا ادارہ کمزور پڑگیا توملک کی بقاء مشکل میں پڑجائے گی۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت چھوٹا انسان ہوں مجھ میں تکبرنام کی کوئی چیز نہیں۔

زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی انصافی کی ہے۔عملی طور پرلوگوں کوانصاف فراہم کرنے کی کوشش کی۔میری کوشش ہے کہ انصاف صرف کتابوں میں نہ ہوبلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔ عہدہ سنبھالا تو بچوں کا دودھ تک خالص نہیں مل رہا تھا۔ عوام کودوسرے مسائل کا بھی سامنا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھاالیکشن ہوں گے اور بروقت ہوں گے۔

جب تک چیف جسٹس سپریم کورٹ ہوں ۔جمہوریت پرآنچ نہیں آنے دوں گا۔عدلیہ جمہوریت کے علم کوہمیشہ بلند رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کوقائم رکھے گی۔لوگ جانتے ہیں میں ہمیشہ ایکٹوازم کیخلاف مزاحمت کرتا ہوں۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بدقسمتی سے عدلیہ کوکمزوراور افسوس کہ عدلیہ کوبدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اگر ہمارا ادارہ کمزور پڑگیا توملک کی بقاء مشکل میں پڑجائے گی۔عدلیہ کی بدنامی پاکستان کیلئے المناک دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ملک کواچھا لیڈردے۔اللہ کرے الیکشن کے بعد اس ملک کوایماندار لیڈر ملے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سازش کے تحت کے نہیں بننے دیا گیا۔ہم نے 15دن کی کوشش سے دیامیربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم بنانے کا اعلان کیا۔پینے کا صاف پانی عوام کیلئے انتہائی مضر ہے۔ہوا سے پانی دینے کی ٹیکنالوجی بھی لائیں گے۔