سابق چینی سفیر سن وی تانگ کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوخط

چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہرآزمائش پر پورا اترے ہیں ،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،خط کا متن

پیر 23 جولائی 2018 22:00

سابق چینی سفیر سن وی تانگ کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوخط
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان میں تعینات سابق چینی سفیر سن وی تانگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہرآزمائش پر پورا اترے ہیں ،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سابق چینی سفیر سن وی ڈانگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھا ۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں ۔چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں ،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔