نیب نے بی آرٹی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

پیر 23 جولائی 2018 22:00

نیب نے بی آرٹی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) نیب خیبرپختونخوا نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ(بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں،نجی ٹی وی کے مطا بق نیب حکام نے پی ڈی اے کے دفتر سے منصوبے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے ،پیر کونیب کی 3رکنی ٹیم نے 3گھنٹے تک پی ڈی اے آفس میں گزارے اور منصوبے میں مبینہ کرپشن کے شواہد جمع کئے ۔

(جاری ہے)

وا ضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو بی آرٹی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔