ضلع سائوتھ انڈر14سمر باکسنگ لیاری لیبر ویلفیئر سینئر نے میدان مار لیا

پیر 23 جولائی 2018 22:04

ضلع سائوتھ انڈر14سمر باکسنگ لیاری لیبر ویلفیئر سینئر نے میدان مار لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) ضلع سائوتھ انڈر14 سمر باکسنگ ٹورنامنٹ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینئر نے چار گولڈ میڈلز کے ساتھ ضلع سائوتھ چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ حسینی کلب3گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی۔

(جاری ہے)

سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے استاد محمد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم بلوچ چوک چاکیواڑہ لیاری میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اولمپیئن ملنگ بلوچ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق26کلو گرام میں عادل(HBC) نے بلال(PNBC) کو1-2سے،28کلو گرام میں عمر(LLWC) نے عبدالحنان(YTBC) کو0-3سے،30کلو گرام میں حسنین(LWWC) نے معصب(SBBC) کو1-2سے،32کلو گرام میں سکنڈر(PNBC) نے خاران(YTBC) کو1-2سے،34 کے جی میں تبادک(LWWC) نے حنیف(MNBC) کو0-3سے،36کے جی میں سرفراز(LLWC) نے محمد شہزاد(YLBC) کو0-3سے،38کے جی میں محمد احمد(SBC) نے جنید(LLWC) کو1-2سے،40 کے جی میں محمد عظیم(HBC) نے محمد نسیم(SBBC) کو0-3سے،42 کے جی میں گلزار(MNBC) نے فراز(SBBC) کو1-2سے،44 کے جی محمد احمد(SBC) نے اختر(MNBC کو0-3سے شکست دے کر گولڈ میڈلز حاصل کئے، ریفری ججز کے فرائض نواب علی،محمد امین،صالح محمد،خالد خان اور نور بادشاہ نے انجام دیئے، سیکریٹری سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن نے ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کرنے پر سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :