افغان حکومت عیدالضحیٰ پر فائربندی کر سکتی ہے، ترجمان افغان صدر

عید کے قریب ہی فائربندی کے اعلان کا امکان ہے، ہارون چاکان سٴْوری کی تصدیق

پیر 23 جولائی 2018 22:18

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان ہارون چاکان سٴْوری نے اٴْس رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ کابل حکومت اگلے مہینے عید قربان کے موقع پرفائربندی کا اعلان کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عید کے قریب ہی فائربندی کے اعلان کا امکان ہے۔رواں برس رمضان کے اختتام پر عیدالفطر کے وقت غنی حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کو کچھ ایام کے لیے روک دیا تھا۔ اس کے جواب میں طالبان کی جانب سے تین روز جنگ بندی کی گئی تھی اور غیر مسلح طالبان مختلف شہروں میں بھی داخل ہوئے تھے۔ عید الضحیٰ بائیس اگست کو منائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :