سویڈن میں جنگلاتی آگ کے بڑے حصے پر قابو پا لیا گیا،مزید کوششیںبھی جاری

ابھی بھی چالیس سے پچاس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے تاہم اب صورتحال سنگین نہیں رہی،حکام

پیر 23 جولائی 2018 22:18

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سویڈش حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ عملے نے ان تھک محنت اور کوششوں سے ملک کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ پر قابو پا لیا ہے تاہم ابھی بھی جنگلات میں چالیس سے پچاس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور اٴْسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان میں کہاگیاکہ آگ کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب رٴْک گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ ابھی بھی جنگلات میں چالیس سے پچاس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور اٴْسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اب صورت حال سنگین نہیں رہی ہے۔ اٹلی، فرانس اور جرمنی کے آگ بجھانے والے بڑے طیارے بھی سویڈن کی جنگلاتی آگ کو بجھانے میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :