افریقہ سے اقتصادی تعلقات مستحکم کیے جائیں گے، چینی صدر

سینیگال سے روانڈا کے لیے روانہ،بدھ کو جنوبی افریقہ میں سہ روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 23 جولائی 2018 22:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے مغربی افریقی ملک سینگال کے صدر سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اٴْن کا ملک افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صدر ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کر کے سینگال پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ سینیگال سے ایک اور افریقی ملک روانڈا کے لیے روانہ ہوگئے ۔ شی جن پنگ اپنے اس موجودہ دورے کے اختتام پر پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ سہ روزہ سربراہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانس برگ میں پچیس جولائی سے شروع ہو گا۔ چینی صدر اپنی مدت صدارت کے دوران براعظم افریقہ کے چوتھے دورے پر ہیں۔