محکمہ صحت ضلع غربی نے 25جولائی کو عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل

ضلع بھر میں 5مقامات پر ایمرجنسی سینٹرز جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،ڈاکٹرعباس گوپانگ

پیر 23 جولائی 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) محکمہ صحت ضلع غربی نے 25جولائی کو عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ضلع بھر میں 5مقامات پر ایمرجنسی سینٹرز جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں ضلع غربی کے ہیلتھ آفیسر عباس گوپانگ نے بتایا ہے کہ عام انتخابات کے روز ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے مطابق جہاں ضرورت تھی وہاں ہم نے سینٹرز ایمرجنسی قائم کر دیے ہیں جب کے حالات کے پیشِ نظر جہاں ضرورت پڑی ہم وہاں بھی سہولیات مہیا کریں گے انہوں نے کہا کہ 36 بستر پر مشتمل سندھ گورنمنٹ اسپتال سرجانی میں ایمرجنسی میں 6 ڈاکٹروں اور 50 بستر پر مشتمل سندھ گورنمنٹ اسپتال منصور نگر میں میں ایمرجنسی میں 10 ڈاکٹروں کو الیکشن کے دن ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے روز سندھ گورنمنٹ ڈسپنسری کیماڑی ٹاؤن بھٹہ ویلیج ، کیماڑی ٹاؤن سلطان آباد ، سائٹ ٹاؤن قصبہ کالونی ، منگھوپیر اور سرجانی فائیو بی گڈاپ ٹاؤن ، 2 اربن ہیلتھ سینٹر اورنگی ٹاؤن 10 نمبر اور 15 نمبر جبکہ 2اربن ہیلتھ یونٹ اورنگی ٹاؤن علی گڑھ کالونی اور سائٹ ٹاؤن آصف کالونی ، چار رولر ہیلتھ سینٹر کیماڑی ، شیر شاہ ، بلدی اور منگھوپیر اور چار بیسک ہیلتھ یونٹ بلوچ گوٹھ ، اورنگی ٹاؤن ، مواچھ گوٹھ اور تھارو گوٹھ میں ایمرجنسی نافذ رہے گی ۔

انہوں نے کہا کے ہم نے ڈاکٹر اسماعیل میمن کو ضلع غربی میں الیکشن ڈے پر تعینات کردیا ہے ، جو عوام کے شکایت کے پیشِ نظر اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ لیڈی ہیلتھ ورکر کے طور پر ڈاکٹر شازیہ بلوچ کو تعینات کر دیا ہے انہوں نے ضلع غربی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ 25 جولائی کے روز حالات کے پیشِ نظر جہاں طبی امداد کی ضرورت ہو وہاں ضلع غربی شعبہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اسماعیل میمن03342453538 رابطہ کریں ۔