پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقاتیں، اجازت لینا بھی گوارہ نہ کیا

پیر 23 جولائی 2018 22:24

پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز کی اڈیالہ جیل میں  نواز شریف ، مریم ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز کی اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقاتیں اجازت لینا بھی گوارہ نہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی دونوں گورنر کی ملاقات میں کیپٹن صفدر اور مریم نواز بھی موجود تھیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنرز نے اپنے عہدے کے دباؤ پر وی آئی پی ملاقات کی جس کے لئے کوئی اجازت بھی نہیں لی گئی ہے اور ملاقات خفیہ رکھی گئی 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی یہ ملاقات میڈیکل چیک اپ کے دوران ہوئی ۔