Live Updates

جولائی کے بعد ہر طرف پی ٹی آئی ہی نظر آئیگی، عبدالعلیم خان

پیر 23 جولائی 2018 22:24

جولائی کے بعد ہر طرف پی ٹی آئی ہی نظر آئیگی، عبدالعلیم خان
لاہور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے لاہور سے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کے بعد ہر طرف صرف پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی، عبدالعلیم خان نے این ای129اور پی پی158میں اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بدھ کو کام سُدھ ہو گا اور کرپشن کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے باقی ساتھی بھی قوم کو حساب دینے کی تیاری کریں، عمران خان اُن کا پیچھا نہیں چھوڑے گا اور ملک و قوم کا ایک ایک پیسہ واپس لیں گے،این ای129کی پی پی158کی یونین کونسل187سے مسلم لیگ ن کے ملک عابد،پی پی156سے میاں ریاض اور پی پی162سے مسلم لیگ ق کے شفیع ڈوگر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا، عبدالعلیم خان سے جامعہ منظور اسلامیہ کے مہتمم مولانا اسداللہ فاروق اور دیگر اکابرین نے ملاقات کر کے این ای129اور پی پی157,158میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، اسی طرح این ای131اور پی پی162میں شاہد رزاق اور میاں یاسر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہونے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کا وعدہ کیا، ریاض گجر،لکی خان، شیخ عمران،شاہ جمال بٹ، ملک فہد اور میاں خرم سلطان نے بھی عبدالعلیم خان کے اعزاز میں کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جبکہ این ای131کی پی پی159میں والٹن کے علاقے میں رانا تنویر نے بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا،عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں بھی حصہ لیا،انہوں نی25جولائی کیلئے کو آرڈینیٹرز اور پولنگ ایجنٹس کے اجلاس کی صدارت کی اور پارٹی کارکنوں کو موبیلائز رہنے اور پولنگ ڈے پر مکمل طور پر چوکنا رہتے ہوئے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی لیکن اب کارکنوں کا اصل کام شروع ہو گیا ہے اور انہیں اب پولنگ ڈے کو فائنل ڈے کے طور پر کام کرنا ہوگا اور کسی کو گڑ بڑ کی اجازت نہیں دینی ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات