کراچی ،انتہائی خراب حالات میں بھی صنعتکاروں نے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھ کر محب وطن ہونیکا ثبوت دیا،آئی جی سندھ

صنعت و تجارت کا ملک کی اقتصادی ومعاشی ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جرائم میں کمی کے ضمن میں پولیس نے صوبائی سطح پر جاری کاروائیوں کو مذید تیز کیا ہے،امجد جاوید سلیمی کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے دوران خطاب

پیر 23 جولائی 2018 22:25

کراچی ،انتہائی خراب حالات میں بھی صنعتکاروں نے اپنی کاروباری سرگرمیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) آئی جی پولیس سندھ امجد جاویدسلیمی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (KATI)کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر کاٹی کے نمائندگان/عہدیداران نے انکا استقبال کیا اور کورنگی کے مختلف صنعتی زونز میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور اس حوالے سے متعلقہ پولیس کے اقدامات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے دیگر حل طلب مسائل ومشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹریز میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت ریونیو کما کردینے کا ایک اہم شعبہ ہے اور ملک کی اقتصادی ومعاشی ترقی میں اسکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے انتہائی خراب حالات میں بھی صنعتکاروں نے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھ کر محب وطن ہونیکا ثبوت دیا انکی اس جرات اور بہادری کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

میں کراچی کے صنعتکاروں کے عزم وحوصلے پر انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہتر ترتیب کے ساتھ پولیسنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنیکی منصوبہ بندی سندھ پولیس کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے اور اس حوالے سے جاری مختلف امور کی جلد سے جلد تکمیل پر خصوصی فوکس رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاجربرادری کے باہم اشتراک سیخصوصاً صنعتی زونز میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کی تیاری جیسے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے جس سے بلاشبہ صنعتی زونز میں ناصرف امن وامان کے حالات کے حوالے سے بلکہ ٹریفک جام جیسی شکایات بھی دور ہوجائینگی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری آپریشنز سے پولیس کی کامیابیوں اورکارکردگی کا گراف بڑھا ہے ان کاروائیوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے کئی گرہوں کی ناصرف بیخ کنی کی ہے بلکہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران بہت سے ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم اور جرائم میں کمی کے ضمن میں پولیس نے صوبائی سطح پر جاری کاروائیوں کو مذید تیز کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرائم کی شرح کو بڑھنے سے روکنے کے لیئے سوسائٹی پر بھی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے انفرادری اوراجتماعی کردار سے نوجوان نسل میں قانون کااحترام اورایک پرامن معاشرے کی اہمیت اور اسکے اثرات سے متعلق خصوصی فوکس کے تحت شعوراجاگری کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ امن وامان کے مؤثر قیام کے ضمن میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنیکے لیئیسندھ پولیس ایک خاص توجہ کے تحت اپنی تمام تر ترجیحات پر فوکس کیئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشنز وانویسٹی گیشن پولیس کی مجموعی صلاحیتوں کو مذید تقویت دینے اور نتیجہ خیز بنانیکے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں ایک جدید فارنزک لیب کا قیام بھی ذیر غور ہے جہاں ڈی این اے کی تشخیص جیسی سہولت بھی میسر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے نظریئے کا فروغ اور اسکے تحت اٹھائے جانیوالے جملہ اقدامات سے جہاں پولیس اور عوام کے مابین دوستانہ ماحول کو فروغ ملتا ہے وہیں امن وامان کے حالات کو مستحکم بنانیکے عمل میں عوام کاپولیس سے ہر ممکن تعاون جیسے اقدامات بھی تقویت پاتے ہیں اور فی زمانہ پوری دنیا میں کمیونٹی پولیسنگ انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیانہوں نے کہا کہ اس شہر کو محفوظ بنانے کے لیئے پولیس اپنا کرادر بخوبی انجام دے رہی ہے۔

آج اس شہر میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔اغوائ برائے تاوان اور بھتہ مافیا کا اب اس شہر میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔گاڑیوں کی لفٹنگ میں ملوث گینگ کے خلاف مؤثر اور کامیاب کاروائی سے ایسی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔الیکشن2018 کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرامن انتخابی مہم کے حوالے سے صوبہ سندھ سرفہرست ہے جبکہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر عنل درآمدی اقدامات میں بھی سندھ پولیس کا کردار انتہائی غیرجانبدارانہ چلاآرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہر تھانے کا ایس ایچ او علاقے میں دو موبائلز پر مشتمل اسکواڈ کے ساتھ متحرک رہیگا جبکہ فیلڈ پر پولیس کی نفری بھی مصروف عمل رہیگی۔علاوہ اذیں ہر پانچ پولنگ اسٹیشن کے اطراف میں پولیس موبائل اور موٹرسائیکل پیٹرولنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں چاہے کسی بھی قسم کے ایونٹس ہوں پولیس انھیں ہینڈل کرنے کا ہنر بخوبی جانتی ہے اور کئی مواقعوں پر پولیس نے دہشت گردی ودیگر سنگین جرائم کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ثابت بھی کیا ہے کہ انکے حوصلے بلند اور عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران کو یہ ہدایات دیں کہ تاجربرادری کے مسائل ومشکلات کے بروقت اذالوں کو اہمیت دی جائے اور اس ضمن میں متعلقہ ماتحت افسران وجوانوں کو باالخصوص پابند کیا جائے کہ کسی بھی قسم کے عذر پس وپیش یا تاخیری حربے انکے خلاف انضباطی کاروائی کا سبب بن سکتے ہیں۔تاجر برادری نے آئی جی سندھ کا انکی آمد اور وقت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے مجموعی اقدامات کو باعث اطمینان قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر کاٹی کی جانب سے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔#