ڈائریکٹر کالجز بلوچستان تبدیل ، رباب حمید درانی تعینات

پیر 23 جولائی 2018 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈائریکٹر کالجز بلوچستان کا تبادلہ کردیاگیا ،رباب حمید درانی ڈائریکٹر کالجز بلوچستان تعینات ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم (کالجز) کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز رباب حمید درانی کو ڈائریکٹر کالجز بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ ان کے پیشرو پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ زاہد کو کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :