الیکشن کے دن خواتین کو تحفظ فراہم کر نا اورپولنگ سٹیشن میں ضروریات مہیاکر نے کیلئے دس اضلاع میں ساٹھ سے زیادہ مبصرین ڈیوٹیاں سرانجام دینگے ،

انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے صوبہ بھر کے 23اضلاع میں ضلعی کمیٹیاں بنائی ہیں جوخواتین کیلئے پولنگ سٹیشن کے اندر سہولیات فراہم کرنااور انکی نگرانی کریں گی،صوبائی کمیشن برائے وقار نسواںخیبر پختونخواکی چیئر پر سن نیلم طورو کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 22:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) صوبائی کمیشن برائے وقار نسواںخیبر پختونخواکی چیئر پر سن نیلم طورو نے کہاہے کہ الیکشن کے دن خواتین کو تحفظ فراہم کر نا اورپولنگ سٹیشن میں ضروریات مہیاکر نے کیلئے دس اضلاع میں ساٹھ سے زیادہ مبصرین ڈیوٹیاں سرانجام دینگے ، انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے صوبہ بھر کے 23اضلاع میں ضلعی کمیٹیاں بنائی ہیں جوخواتین کیلئے پولنگ سٹیشن کے اندر سہولیات فراہم کرنااور انکی نگرانی کریں گی، پولینگ کے دن خواتین کیساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے ضلعی انتظامیہ کیساتھ براہ راست رابطہ کرکے متعلقہ افراد کیخلاف شکایات درج کرائینگے۔

گزشتہ روز پشاورپر یس کلب انہوں نے عورت فائونڈیشن کی چیئر پرسن شبینہ ایازاور دیگر ساتھیوں سمیت کہا کہ الیکشن قوانین کے مطابق جس حلقے میں خواتین کی دس فیصد سے کم ووٹ پول ہونے سے حلقہ کی نتیجہ کالعدم قرار دیا جا ئیگا اور اس حلقے میں دوبارہ ری الیکشن ہوگا اور اسی طرح جن سیاسی پارٹی نے خواتین کو جنرل الیکشن میں پانچ فیصد کوٹہ نہ د یا گیا تو الیکشن قوانین کی رو سے اس پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ الیکشن کے ان قوانین کے بعد تمام امیدواروں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے پر زور دینا شروع کیا ہیں جو احسن اقدام ہے انہوں نے بتایا کہ اس بار خواتین کا ووٹ ٹرن اوٹ زیادہ ہوگا جس کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ خوتین امیدوار اور ووٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں خواتین کو تحفظ دینے کیلئے اپر دیر،لوئر دیر،ٹانک،ڈی آئی خان،بنوں،نوشہرہ،صوابی،چارسدہ،پشاوراور کوہاٹ میں الیکشن کے دن مبصرین موجود ہونگی جو خواتین کی نگرانی کر یگی پولنگ کے اندر خواتین کیساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو نے سے شکایات متعلقہ انتظامیہ سے کرائینگے اور انکے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا ئی جا ئیگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں الیکشن کے دن پولینگ سٹیشنوں کے اندر خواتین کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی حفاظت کیلئے کمیٹیاں ہر ممکن کوشش کری گی۔