بنوں، صدرمیں معمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

پیر 23 جولائی 2018 22:28

بنوں، صدرمیں معمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) صدرمیںمعمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان کو قتل کردیا گیا تھانہ صدر کی حدود میں واقع بنوں کوہاٹ روڈ نزد سی این جی پمپ کوٹ بیلی میں مبینہ ملزم احسان اللہ ولد سیف علی خان ساکن کوٹ بیلی نے فائرنگ کرکے اکرام اللہ ولد محمد نواز ساکن کوٹ بیلی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت گزشتہ شب ہونے والی توں توں میں میں کا تنازعہ بتایا گیا ہے صدر پولیس نے مقتول کے چچا گلاپ نیاز ولد میر سرور خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی