صدر شی جن پھنگ کا دورہ متحدہ عرب امارات اور سینیگال کامیاب رہا، دونوں ممالک کے دورہ کے دوران چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت دوطرفہ معاشی اور اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ کی پریس بریفنگ

پیر 23 جولائی 2018 22:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ متحدہ عرب امارات اور سینیگال کامیاب رہا، دونوں ممالک کے دورہ کے دوران چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت دوطرفہ معاشی اور اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پیر کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت طے پانے والے منصوبے تعاون کی بہترین مثال ہیں، متحدہ عرب امارات کو بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی میں ایک واضح اہمیت حاصل ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کیلئے یہ ایک اہم ملک ہے، حالیہ سالوں کے دوران متحدہ عرب امارات نے شاہرائے ریشم کی ازسرنو تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور اب متحدہ عرب امارات ایک حقیقی شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ سینیگال کے موقع پر باہمی معاہدوں پر دستخط کئے گئے، سینیگال نے بھی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے جبکہ ان منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لینے کی خواہش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :