نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں لائبریری اورشجرکاری مہم کاافتتاح

پیر 23 جولائی 2018 22:49

ملتان۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر احمد اعجاز مسعود نے طارق ہال گرلز ہاسٹل میں لائبریری کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس نے انتہائی کم مدت میں لائبریریوں کا قیام عمل میں لانے پر وائس چانسلر پروفیسر احمد اعجازمسعود کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تقریباً تمام ہاسٹلز میں لائبریریوں کا افتتاح ہوچکا ہے، دریں اثناء وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر احمد اعجاز مسعود نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، اس موقع پر سینئر پروفیسرز بھی موجود تھے، وائس چانسلر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شجر کاری مہم ہسپتال،کالج اورہاسٹلز میں جاری رہے گی اور گرین نشتر کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔