Live Updates

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی اپیل مسترد کردی

الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار،عدالت نے این اے 60 میں الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی بحال کردیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 20:20

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی اپیل مسترد کردی
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی 2018ء) : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی اپیل مسترد کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا ہے،عدالت کے فیصلے کے باعث این اے 60میں اب الیکشن نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی این اے 60میں الیکشن کروانے اور الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل ملتوی کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔

عدالت نے این اے 60راولپنڈی میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے۔ جس کے تحت الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار حنیف عباسی کی انسداد منشیات عدالت میں ایفیڈرین کیس میں نااہلی اور عمر قید سزا کے بعد الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مسقتیم نے فیصلہ سنایا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 60میں ن لیگی امیدوار حنیف عباسی کی انسدادمنشیات عدالت میں ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن ملتوی کردیا تھا۔جس پرسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا اور عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے پاس الیکشن روکنے کا اختیار نہیں، مجھے اور عمران خان کوہرانے کی سازش کی جارہی،الیکشن کوداغدار نہیں ہونے دیں گے۔

حنیف عباسی کے خلاف پچھلے 7سال سے ایفیڈرین کا کیس چل رہا تھا۔500ایفیڈرین کیس پرفیصلہ ہوا ہے۔حنیف عباسی کوعمر قید کی سزا ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں الیکشن روکنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔پہلے فیصلے کیلئے 10پھر 22جولائی کا لیٹرجاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 60کا الیکشن ملتوی کرکے غیرآئینی فیصلہ دیا ہے۔چیف الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن روکنے کاکوئی اختیار نہیں۔اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا توپھر مریم نوازاورکیپٹن ر صفدر کے حلقے میں الیکشن کیوں ملتوی نہیں کیا گیا؟ انہوں نے کہاکہ آئین وقانون کے تحت دنیا کی کوئی طاقت الیکشن نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور عمران خان کوہرانے کی سازش کی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات