Live Updates

اٹک، نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، شیخ آفتاب احمد

ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ترقی کا سفر جہاں پر رکا تھا 25 جولائی کے بعد وہیں سے شروع کریں گے، امیدوار حلقہ پی پی1 اور حلقہ این اے 55 کا عوامی اجتماعات سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 23:06

اٹک، نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، شیخ آفتاب ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1 شیخ سلمان سرور نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ترقی کا سفر جہاں پر رکا تھا 25 جولائی کے بعد وہیں سے شروع کریں گے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپس آکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک اور قوم کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں محمد نواز شریف اور مر یم نواز سیاسی قیدی ہیں کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود دونوں کو سزا دی گئی محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے عوام محمد شہباز شریف کی قیادت میں جس طرح نکلی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) پورے ملک میں کامیاب ہوگی پاکستانی قوم 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کی رہائش گاہ پر اٹک شہر میں جسیاں میں سابق امیدوار چیئرمین ملک عتیق الرحمن کے ڈیرے پر اور شیں باغ میں سابق امیدوار جنرل کونسلر تفسیر احمد خان کی رہائش گاہ پر بڑے عوامی اجتماعوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریبات سے امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 1 شیخ سلمان سرور ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محمود شاہدی ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق تحصیل نائب ناظم اٹک شیخ محمود الہٰی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی نائب صدر ملک صفدر اعوان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی ، چیف فوٹو گرافر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ صوفی فیصل بٹ ، کونسلر شیخ ظہور الہٰی ، شیخ وحید ، اقلیتی کونسلر طارق ولیم کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، شیخ آفتاب احمد اور شیخ سلمان سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عملی طور پر عوام کی خدمت کی ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے اٹک شہر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہو ئے مسلم لیگ (ن ) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل حل کیے اور ملک بھر میں بڑے بڑے پراجیکٹ مکمل ہوئے میجر طاہر صاد ق نے اپنے دور اقتدار میں اٹک شہر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ہم نے اٹک کے شہریوں کی بے لوث خدمت کی کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہوئے 25جولائی کو قوم محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گے نواز شریف کے دورے حکومت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہوئی اٹک شہراور دیہاتوں میں جو کام ہم نے کرائے اُس کی مثال نہیں ملتی 15سال تک حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک ایٹمی قو ت بنایا اور ملک کو سی پیک جیسا منصوبہ دیا محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہم نے اٹک کی156دیہاتوں کو بلا تفریق سوئی گیس فراہم کی گئی اس کے علاوہ دیہاتوں کو بجلی بھی فراہم کی گئی اٹک کے شہریوں کے لیے چار ٹیوب ویل لگائے گئے میت کولے جانے کے لیے بس فراہم کی گئی اس کے مقابلے میں ہمارے سیاسی مخالفین کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جنہوںنے پندرہ سال حکومت کی عوام کو سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا ہم نے جو وعدے عوام سے کیے تھے وہ پورے کیے 2018کے الیکشن کے بعد ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والوں کیلئے نازیبا الفاظ ادا کرنے والے عمران خان کس طرح انسانوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں پاکستانی قوم با شعور ہے وہ عمران خان کی چالوں میں نہیں آئے گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات