Live Updates

سمبڑیال، 25جولائی کو مسلم لیگ (ن)کا دھڑن تختہ ہوگا، اسلم گھمن،چوہدری عظیم نوری گھمن

لفین گھر وں کو لوٹ جائیں، عوام ایک سچے ،کھرے لیڈر کوبھر سپورٹ کرنے کا عہد کرچکی،جب بلے پر مہریں لگیں گی تب ووٹ اورووٹر کو پھر سے عزت ملے گی، این اے 76 اور پی پی44 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار وں کا جلے سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 23:23

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ان حلقہ این اے 76 بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ، حلقہ پی پی44 چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ (ن)کا دھڑن تختہ ہوگا ہمارے مخالفین گھر وں کو لوٹ جائیں ان شاء اللہ پی ٹی آئی ہی جیتے گی عمران خان ہی ملک کا مستقبل ہیں عوام ایک سچے ،کھرے لیڈر کوبھر سپورٹ کرنے کا عہد کرچکی اب بلے پر ہی مہریں لگیں گی ووٹ اورووٹر کو پھر سے عزت ملے گی (ن)لیگ کے ووٹ کو عزت دوکو نعرے کا مطلب نواز شریف کو شہنشاہ تسلیم کرو اس کی کرپشن اور300ارب کی لوٹ مار کا نہ پوچھو عمران خان جھوٹا نہیں بدیانت نہیں کرپٹ نہیں اس کا سب کچھ پاکستان ہے اورپاکستان میں ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے ساہووالہ ، کشن گڑھ ، ڈھوڈووال ، گھوئینگی ، آڈھااور اگوکی سمیت دیگر دیہاتوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ لیگ کا صفایا ہونے والا ہے یہ پانامہ اورڈان لیکس سمیت ختم نبوت پر بھی جھوٹ بولتے رہے آج پاکستان ان کے جھوٹ کی وجہ سے مسلسل پیچھے جارہا ہے نواز شریف نے اس ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا کسان بدحال ، برباد ہوگیا ،ملکی معیشت تباہ ہوگئی ،قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے یہ ساری خدمت اورکارکردگی نواز شریف اور ان کے درباریوں کی ہے ملک بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہوگاجواپنے ویژن سے ملک کو آگے لے جائے گا اس لیے ووٹ دو پاکستان کو ،ووٹ دو سمبڑیال کو ، ووٹ دو اپنے آپ کو ،ووٹ دو بلے کو (ن) لیگ کو ووٹ ڈالنے والے بھی غور کریں اورملک کا سوچیں شیر کو چھوڑ یں بلے پر ٹھپے لگائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات