برسوں بعد نواز شریف اور اسامہ بن لادن کی ملاقات کا احوال سامنے آ گیا
آپ ہمارے مائی باپ ہیں ،یہ کہہ کر نواز شریف نے اسامہ بن لادن کے پاوں پکڑ لئے،معروف صحافی کے انکشافات
سید فاخر عباس پیر 23 جولائی 2018 21:28
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس صحافی کا کہنا تھا میں عمرے پر گیا تو اسامہ بن لادن نے مجھے بلایا اور کہا کہ تمہارا نواز شریف کے ساتھ کیا مسئلہ ہے تو میں نے انکو کہا کہ نواز شریف وعدے کا پابند نہیں ہے اور جھوٹا بھی ہے ،اس کے عزائم بہت آگے کے ہیں،میں اس لئیے مخالف ہوں ۔
اس پر اسامہ بن لادن نے کہا کہ نواز شریف یہاں موجود ہے اورآج مجھ سے ملنا چاہ رہا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ تم وہاں موجود رہو جس پر میں نے یہ کہہ کر معذرت کی کہ اگر آپ کے نواز شریف سے معاملات طے نہ پا سکے تو وہ مجھے مورد الزام ٹھہرائیں گے۔اس موقع انکی ملاقات مدینہ منورہ کے گرین پیلس ہوٹل میں ہوئی جسے اب منہدم کیا جاچکا ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ آپ سامنے نہ آئیں بلکہ وہاں کیفے ٹیریا میں بیٹھے رہیں ۔صحافی کا بتانا تھا کہ اس وقت نواز شریف اور اسامہ بن لادن کی ملاقات میں خالد خواجہ اور ایک اور صاحب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میاں صاحب نے انکو جیسے رام کیا مجھے اب تک یاد ہے۔نواز شریف نے یہ کہا کہ I also Love Jahad جس پر اسامہ ناراض ہو گئے تھے۔اس کے بعد میاں صاحب نے یہ کہہ کر اسامہ کے پاوں پکڑ لئیے کہ آپ ہمارے مائی باپ ہیں ۔صحافی نے مزید انکشاف کیا کہ اسامہ بن لادن ن نے انہیں بتایا کہ مجھ سے نواز شریف کی ڈیل طے ہو گئی ہے اور مجھ سے انہوں نے ڈیڑھ ارب روپے کے عوض ڈیل طے ہوئی ہے۔اس صحافی نے مزید انکشاف کیا کہ جہاد کے نام لی گئی رقم میں سے 27 کروڑ روپیہ بعد میں محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کے لیے استعمال ہوئے۔ایک کروڑ25 لاکھ مدینہ میں استعمال ہوگیا تھا جبکہ ایک کروڑ روپیہ ان کا ایک اور ساتھی کھا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.