اڈیالہ جیل کی گرمی سے ستائے نواز شریف کو 2 اے سی مل گئے

جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہے ،وزیر قانون پنجاب کا موقف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 جولائی 2018 21:40

اڈیالہ جیل  کی گرمی سے ستائے نواز شریف کو 2 اے سی مل گئے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جولائی 2018ء) :اڈیالہ جیل کی گرمی سے ستائے نواز شریف کو 2 اے سی مل گئے۔وزیر قانون پنجاب کا اس حوالے سے موقف تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔گزشتہ ہفتے پاکستان بار کونسل کے وفد نے جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی تو انہوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے بتایا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا۔

اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر انکا مزید بتانا تھا کہ انہیں کھانا بھی سڑا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بو آتی ہےکہ اس کا استعمال محال ہے۔نوازشریف نے مزید بتایا کہ ٹی وی اے سی کی سہولت موجود نہیں ہے۔پہلی رات سونے کے لیے پتلا سے گدا دیا گیا جبکہ بعد میں لوہے کہ چارپائی دے دی گئی۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم کی سن لی گئی ہے اور جیل کی شدید گرمی سے بچاو کے لیے نواز شریف کو اے سی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

سابق وزیر اعظم کی جیل میں 2 اے سی لگا دئیے گئے ہیں جو نواز شریف جو جیل کی سخت گرمی سے محفوظ رلکھیں گے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پنجاب کی نگران حکومت کو درخواست دی گئی تھی کہ طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹروں نے ایئرکنڈیشنر لگانے کی سفارش کی ہے۔ جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے معاملہ وزیر قانون پنجاب کے سپرد کیا۔

ضیاء حیدر رضوی نے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ایئرکنڈیشنر لگانے کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی طبیعت ناسازی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ ٹھیک ہیں۔