Live Updates

مقامی سطح پر میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، شفقت محمود

پیر 23 جولائی 2018 23:52

لاہور۔ 23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء و امیدوار این اے 130 شفقت محمود نے کہاکہ مقامی سطح پر میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے ڈاکٹر طارق شریف زادہ مذہبی سکالر اور انعام الحق سلیم کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا،،انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فارم 23 امیدوار کے الیکشن کے اخراجات کے گوشواروں کی تفصیلات کے متعلق ہے، فارم27 سیاسی پارٹی کے اخراجات کا گوشوارہ جمع کروانے کے متعلق ہے جبکہ فارم 9 ختم نبوت کے بارے میں ہے جس کا تحریک انصاف اور میرا کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اس طرح کے گھٹیا الزام ایک مسلمان پر لگانا غلط ہے، 25 جولائی الیکشن کے بعد اس طرح کے الزامات نظر نہیں آئیں گے، ن لیگ اور ایک چھوٹی جماعت اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہاکہ الیکشن توآتے جاتے رہتے ہیں کسی کے عقیدے اور ایمان کے بارے میں ایسی باتیں کرنا سراسر غلط ہے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ تیس سال سے حکومت کر رہی ہے لیکن لوگوں کی زندگیوں میں فرق نہیں پڑا کوئی ترقی نہ ہو سکی ،عوامی مسائل بھی جوں کے توں ہیں۔اس موقع پرمذہبی سکالر طارق شریف پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر شفقت محمود کے بارے میں مکمل تحقیقات کیں اوران کی طرف سے دیئے گئے ڈاکومنٹ کی جانچ پڑتا ل کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مجھے ان کے عقیدے کے حوالے سے بڑااطمینان ہے ، ختم نبوت کے حوالے سے ان کا نظریہ اور عقیدہ خالصتاً وہی ہے جو ایک خالص اور پکے مسلمان کا ہونا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات