صومالیہ کے فوجی اڈے پر شدت پسندوں کے بڑے حملے کو پسپا کر دیا گیا

پیر 23 جولائی 2018 23:53

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) صومالیہ کے ایک فوجی اڈے پر شدت پسندوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ جنوبی صومالی علاقے سنگ ونی میں واقع ایک فوجی اڈے کو شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں کی جانب سے ابتدا میں کاربم حملے کی کوشش کی گئی تاہم اس حملے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے کار کی شناخت کر کے بم کو تباہ کر دیا۔ اس کے بعد شدت پسندوں نے فوجی اڈے پر دھاوا بولا تاہم 10 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ باقی پسپا ہو گئے۔