کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک، 12 زخمی

پیر 23 جولائی 2018 23:53

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک، 12 زخمی
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ مارک سینڈرز نے بتایا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی بھی انتقال کر گئی ہے، ان کے بقول 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ٹورنٹو شہر کے اس مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں کئی مقبول ریستوان بھی واقع ہیں