راولپنڈی پر کس کی فتح کا نقارہ بجے گا،جانئیے اس رپورٹ میں
راولپنڈی کے 7 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں بڑے ٹاکرے کا امکان ہے
سید فاخر عباس پیر 23 جولائی 2018 22:31
(جاری ہے)
ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی کا احوال بھی منظر عام پر آگیا ہے۔شیخ رشید کا شہر کس کے نام رہے گا ،گزرتے دن کے ساتھ صورتحال واضح ہوتی جارہی ہے۔2013میں یہاں سے قومی اسمبلی کی7نشستوں میں سے 4پر ن لیگ، دو پر پاکستان تحریک انصاف اورایک عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کامیاب رہے تھے۔اس مرتبہ بھی اس شہر میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 57،جو مری کا حلقہ ہےیہاں سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی کے مقابلے پر سب کی نظریں ہونگی۔تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ حلقہ شاہد خاقان عباسی کا آبائی حلقہ ہے اور یہاں انکی گرفت مضبوط ہے ۔این اے 59ہے، یہ حلقہ چکری اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے یہ حلقہ چوہدری نثار کا آبائی حلقہ ہے وہاں انکے اور لیگی امیدوار راجہ قمر الاسلام کے مابین سخت مقابلہ ہو گا تاہم اس حلقے پر چوہدری نثار کی پکڑ خاصی مضبوط ہے۔این اے 63راولپنڈی 7 بھی سیاسی مقابلہ بازی میں اہم حلقہ ہے، یہاں 2013 انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے رشید کےجیتنے کے امکانات واضح ہیں اس کے علاوہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہو چکے۔این اے 58 میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا ن لیگ کے راجہ جاوید سے اچھا مقابلہ متوقع ہے جبکہ تحریک انصاف کے محمد عظیم دونوں جماعتوں کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔تاہم حتمی فیصلہ 25 جولائی ہی کو ہوگا اور وہ پاکستان کی اور راولپنڈی کی عوام کا فیصلہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.