ْ ہماری سیاست، صداقت و شرافت اور دین اسلام کی بالا دستی پر مبنی ہے، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

منگل 24 جولائی 2018 00:00

گوجرانوالہ ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) ہماری سیاست صداقت و شرافت پر مبنی اور ہمارا منشور نظام مصطفے کا نفاذ ‘ مقام مصطفے کا تحفظ اور دین اسلام کی بالا دستی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے 82 علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے ممتاز علمی و روحانی شخصیت مفتی ابودائود محمد صادق قادری رضوی کے مزار اقدس پر حاضری کے موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی‘ صاحبزادہ محمد رئوف رضوی ودیگر علماء واحباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں نمائندگی کا موقع ملا تو عقیدہ ختم نبوت سے وفاداری و پاسداری اور قیام پاکستان کے مقاصد کوعملی جامہ پہناتے ہوئے نظام مصطفے کے عملی نفاذ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔