صومالی فوجی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ،

27اہلکار ہلاک کر نے کا دعویٰ ملک کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر شدت پسندوں نے ایک بڑا حملہ کیا تاہم انہیں پسپا کر دیا گیا،مقامی حکام

منگل 24 جولائی 2018 12:49

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے دعویٰ ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے صومالیہ کے فوجی اڈے میں داخل ہو کر 27 فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم مقامی حکام نے بتایا ہے کہ صومالیہ کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر شدت پسندوں نے ایک بڑا حملہ کیا، تاہم انہیں پسپا کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں شدت پسند تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے اس فوجی اڈے میں داخل ہو کر 27 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنوبی صومالی علاقے سنگ‘ونی میں واقع ایک فوجی اڈے کو الشباب کے جنگجوؤں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے ابتدا میں کاربم حملے کی کوشش کی گئی، تاہم اس حملے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے کار کی شناخت کر کے بم کو تباہ کر دیا۔اس کے بعد شدت پسندوں نے فوجی اڈے پر دھاوا بولا، تاہم دس حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ باقی پسپا ہو گئے ہیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب کا دعویٰ ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اس فوجی اڈے میں داخل ہو کر 27 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :