ووٹ کے درست استعمال سے پاکستان بنا اور منفی استعمال سے پاکستان دولخت ہو گیا،یہ فیصلہ کن انتخابات ہیں‘ عبدالرشید ترابی

منگل 24 جولائی 2018 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ووٹ کے درست استعمال سے پاکستان بنا اور منفی استعمال سے پاکستان دولخت ہو گیا،یہ فیصلہ کن انتخابات ہیں اس میں ایم ایم اے کے امیدواروں کو منتخب کر کے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پہنچایا جائے تا کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں موثر کشمیر کی آواز بلند کرسکیں ،ایم ایم اے قاضی حسین احمد مرحوم ،علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم ،مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق جو کشمیریوں کے ترجمان ہیں انہوں نے بنائی ہے پوری قوم اس کے امیدواروں کو ووٹ دیں ،رضا احمد شاہ خود کشمیری ہیں ان کا تعلق منقسم خاندان سے ہے انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی اور پشتیبانی کی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے رضا شاہ کی ریلی اور دیگر مقامات پر پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر نازک ترین مراحل سے گزررہی ہے پاکستان کی قومی جماعتیں اور قیادت نے تحریک آزادی کشمیرکو نظر انداز کیا ایم ایم اے اور دینی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کوسپورٹ بھی کیا اور اپنے ایجنڈے میں رکھا اس لیے اہل پاکستان ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیں ،انہوں نے کہاکہ قوم ترکی کے عوام کی تقلید کرتے ہوئے باکردار ،امانتدار اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کرے تا کہ پاکستان دنیا کی سپر پاور بنے ،یہاں کے مسائل حل ہوں کشمیر فلسطین سمیت اسلامی ممالک کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان کی جاندار اور شفاف قیادت اہم کردار ادا کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایم ایم اے کے امیدواروں کو اسمبلی میں پہنچایا جائے ۔