انتخابات سے ایک روز قبل ڈی آر او قلعہ عبداللہ تبدیل

منگل 24 جولائی 2018 16:12

انتخابات سے ایک روز قبل ڈی آر او قلعہ عبداللہ تبدیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے متعدد شکایات اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر قلعہ عبداللہ بلوچستان محمد انور کو تبدیل کردیا ،ْانتخابات سے صرف ایک روز قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ سید محمد ہارون کو ڈی آر او قلعہ عبداللہ تعینات کر دیا گیا ،ْخیال رہے کہ محمد انور ڈی آر او کے ساتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی تھے ،ْالیکشن کمیشن کی جانب سے سابق ڈی آر او کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ،ْدوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر این اے 97 بھکر سہیل انور کو بھی تبدیل کردیا ہے اور ان کی جگہ چیف افسر آصف جاوید کو اے آر او تعینات کردیا ،ْالیکشن کمیشن کے مطابق سابق اے آر او کے خلاف شکایات تھیں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ادارے نے سابق اے ا?ر او کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کرنے کی منظوری دی۔