بھارت،120 لڑکیوں سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا مجرم جلیبی بابا گرفتار

جلیبی بابا گزشتہ20سال سے مذہب کی آڑ میں زیادتی اوربلیک میلنگ کی دکان چلا رہا تھا، پولیس حکام

منگل 24 جولائی 2018 17:26

بھارت،120 لڑکیوں سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا مجرم جلیبی ..
چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں 120لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے مجرم جلیبی بابا کو گرفتار کر لیا گیا، جلیبی بابا گزشتہ20سال سے مذہب کی آڑ میں زیادتی اوربلیک میلنگ کی دکان چلا رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ٹوہانہ علاقے سے پولیس نے ایسے بابا کو گرفتار کیا جس پر90سے زیادہ خواتین سے زیادتی اور 120سے زائد غیر اخلاقی وڈیوزریکارڈ کرنے کا الزام ہے۔

بابا گزشتہ20سال سے مذہب کی آڑ میں زیادتی اوربلیک میلنگ کی دکان چلا رہا تھا۔گزشتہ دنوں ایک خاتون نے بابا امرپوری پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے ٹوہانہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جیل بھیج دیا تھالیکن غیر اخلاقی وڈیو بنانیوالے ماہر بابا نے ایسا جال بچھایا کہ کچھ دنوں بعد خود خاتون ہی شک کے دائرے میں آگئی۔

(جاری ہے)

بابا کی کارندہ خاتون نے الٹا متاثرہ خاتون کو ہی بابا کیخلاف درج شکایت کوواپس لینے کے عوض روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑوادیا۔ اس کے بعد بابا ضمانت پر رہا ہوگیا۔جلیبی بابی کا دعوی ہے کہ وہ چٹکیوں میں ہر پریشانی دور کردیتا ہے۔ جب بھی کوئی پریشان حال خاتون یا لڑکی اس کے جھانسے میں آجاتی دھوکے سے لڑکی یا اس کے ہمراہ آنے والے شخص کو نشہ آور اشیا پلادیتااور لڑکی پر آسیب و سایہ ہونے کی بات بتادیا کرتا۔

متعلقہ عنوان :