پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرکے 4.5کلوگرام چرس برآمد کرلی

منگل 24 جولائی 2018 19:37

پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرکے 4.5کلوگرام چرس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرکے 4.5 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران جام صادق پل کے نیچے سے ایک منشیات فروش رحمت احمد کو بمعہ ساڑھے چار کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ یہ چرس کوئٹہ بلوچستان سے کوچ کے ذریعے کراچی لایا ہوں۔ ملزم 2014 ء میں بھی تھانہ منگھوپیر میں منشیات فروشی کے جرم میں تین سال جیل کاٹ چکا ہے۔ مزید ملزم کا کریمنل ریکاڑد چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزم سے اہم انکشاف کی توقع ہے جرم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی جاری ہے۔