جامعہ کراچی میں سیمسٹر اور امتحانی فیس 7 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں

منگل 24 جولائی 2018 19:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) جامعہ کراچی میں سیمسٹر اور امتحانی فیس 7 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ جامعہ کراچی کے ناظم مالیات کے اعلامیہ کے مطابق مارننگ پروگرام سال برائے 2018 ء کی سیمسٹر اور امتحانی فیسیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق دوسرے، چوتھے، چھٹے، آٹھویں اور دسویں سیمسٹر کی فیس اور امتحانی فیس 07 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ08 اکتوبر تک اور2000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ23 اکتوبر2018 ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ طلبہ اپنی فیسیں جامعہ کراچی میں واقع ایچ بی ایل، یوبی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان اور سندھ بینک کے کیمپس برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :