Live Updates

کیا این 62 سے شیخ رشید کو شکست کا خوف ہے،اندر کی خبر آگئے

این اے 60 شیخ رشید کے لیے آسان ہدف تھا ،اسی لیے شیض رشید عدالتوں میں ہاتھ پاوں مارتے رہے،معرف صحافی کا تجزیہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 جولائی 2018 19:15

کیا این 62 سے شیخ رشید کو شکست کا خوف ہے،اندر کی خبر آگئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2018ء) :کیا این 62 سے شیخ رشید کو شکست کا خوف ہے،اندر کی خبر آگئے۔معرف صحافی عمران خان نے تجزیہ دیا ہے کہ این اے 60 شیخ رشید کے لیے آسان ہدف تھا ،اسی لیے شیض رشید عدالتوں میں ہاتھ پاوں مارتے رہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید راولپنڈی کے دو اہم ترین حلقوں سے الیکشن لڑنے جا رہے تھے جن میں سے ایک حلقہ این اے 60تھا جہاں سے شیخ رشید کا مقابلہ حنیف عباسی سے ہونا تھا اور دوسرا حلقہ این اے 62 تھا جہاں شیخ رشید کے مقابل مسلم لیگ ن کے سینیٹر تنویر چوہدری کے صاحبزادے دانیال چوہدری ہیں۔

حنیف عباسی کو 2 روز قبل ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی جس کے بعد وہ الیکشن سے بھی نا اہل ہو گئے۔اس اچانک نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کر دئیے جن کا سب سے زیادہ نقصان شیخ رشید کو ہوا کیونکہ اس علاقے میں انکی جانب سے چلائی گئی انتخابی مہم بیکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ رشید نے خاصے ہاتھ پاوں مارے کے وہ الیکشن کے التوا کے فیصلے کو معطل کراسکیں اس مقصد کے لیے وہ ہائیکورٹ بھی گئے اور لیکن التوا کا فیصلہ برقرار رہا ،جس کے بعد شیخ رشید سپریم کورٹ گئے تاہم آج وہاں سے بھی الیکشن کا التوا برقرار رہا۔

تام تازہ ترین خبر کے مطابق خبر یہ ہے کہ آخر شیخ رشید کیوں حلقہ این اے 62 کو چھوڑ کر این اے 60 کے پیچھے پڑے ،اس حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے لیے این اے 60 ایک آسان ہدف تھا۔اس موقع انکا کہنا تھا کہ دانیال چوہدری کو نواز شریف کی گرفتاری کا فائدہ ہوا ہے اور حنیف عباسی کی گرفتاری کو بھی دانیال چوہدری نے استعمال کیا ہے جس کے بعد شیخ رشید کی جیت اس حلقے سے کھٹائی میں پڑ گئی ہے اور یہ شکست کا خوف ہی تھا شیخ رشید این اے 60 کے لیے ہر حد تک گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات