الیکشن 2018 میں فتح کس کی ہونی چاہیے

الیکشن سے صرف ایک روز قبل ملالہ نے پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 جولائی 2018 19:59

الیکشن 2018 میں فتح کس کی ہونی چاہیے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2018ء) : 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 1 روز باقی رہ گیا ہےاور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔بڑے فیصلے سے 2 روز قبل گزشتہ رات تمام تر جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔گزشتہ رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کرچکی ہیں۔

اس وقت اب فیصلہ کرنے میں محض 24 گھنٹے باقی رہ چکے ہیں اور فیصلہ اب عوام کے ہاتھوں میں ہے کہ کل انہوں نے ووٹ کا استعمال کر کے کس کو فتح کا تاج پہنانا ہے اور کس کو رد کرنا ہے تاہم اس موقع پر الیکشن کمیشن نے بھی پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل اپنے گھروں سے نکلیں اور پاکستان کے لیے ووٹ کریں اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما بھی ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ کل گھروں سے نکل کر ووٹ کی طاقت کا درست استعمال کریں تاہم اس موقع پر عالمی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ جن کو خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ایک علامت سمجھا جاتا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام اور بالخصوص پاکستانی خواتین کو مخاطب کیا۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور بالخصوص خواتین طاقت آپکے ہاتھوں میں ہے ،گھروں سے نکلیں ووٹ ڈالیں ۔جمہوریت کو ہر صورت میں جیتنا چاہیے۔