عوام آج شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے، راجہ نثار احمد خان

منگل 24 جولائی 2018 21:54

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام آج شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے ،آج شام الیکشن نتائج میں شیر دھاڑے گا،پاکستان کے عوام سوچ سمجھ کے مطابق اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں ، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ووٹرز نے کرنا ہے اور ن لیگ بہترین اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو روشن کیا اور خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا ہے، ن لیگ نے ملک کو لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی ، انتہاء پسندی سمیت دیگر بحرانوں سے نکالا ہے سی پیک کے ذریعے ملک کے اندر تعمیر وترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے ملک کیلئے دن رات محنت کی ہے جس کا صلہ آج ملک کے عوام ووٹ کی پرچی سے دینگے ، موجودہ الیکشن میں شیرکا نشان خوشحالی و ترقی کا نشان ہے۔