مرزا سجاد انجم شہید گورنمنٹ ہائی سکول چناری کی میٹرک کے رزلٹ میں شاندار کارکردگی

طالب علم ذیشان کاظمی نے ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی

منگل 24 جولائی 2018 21:54

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) مرزا سجاد انجم شہید گورنمنٹ ہائی سکول چناری کی میٹرک کے رزلٹ میں شاندار کارکردگی رہی اور سکول کے طالب علم ذیشان کاظمی نے 1023نمبر حاصل کر کے مظفرآباد ڈویژن کے سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ادارہ کا رزلٹ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شاندار رہا ۔مختلف عوامی ،سماجی ،تاجر رہنمائوں اور والدین نے سکول کی شاندار کارکردگی پر صد رمعلم محمد منظور عباسی اور جملہ سٹاف کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :