انتخابات 2018 ؛ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ چند گھنٹوں کی دوری پر

عام انتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 جولائی 2018 20:27

انتخابات 2018 ؛ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ چند گھنٹوں کی دوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2018ء) :انتخابات 2018 ؛ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔ عام انتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔

تفصیلات کا مطابق کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوگا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے حتمی اعداد و شمار سامنے آ گئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عام انتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کا مطابق کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوگا۔قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں پر 8245امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کےامیدوار ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 1145 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 721 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 179 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 814 امیدوار میدان میں ہیں۔پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں ہیں اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290امیدوار میدان میں ہیں ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پر 946 امیدوارمیدان میں ہیں۔

اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر کل 59 امیدوار ہیں۔ملک بھرمیں8 لاکھ19 ہزار119 پولنگ عملہ خدمات انجام دے گا۔63 ہزار 736 مرد پریزائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔خواتین پولنگ اسٹیشنز پر تمام خواتین پریزائیڈنگ افسران تعینات ہوں گی۔ملک بھر میں خواتین پریزائیڈنگ افسران کی تعداد21 ہزار 322 ہے۔اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 374 ہے۔

پولنگ افسران 2 لاکھ 44 ہزار 687 تعینات کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں کل85 ہزار 58 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔مردوں کیلیے23 ہزار 104 ، خواتین کیلیے21 ہزار 322 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جبکہ 40 ہزار 632 پولنگ اسٹیشنز مرد و خواتین کیلیےمشترکہ بنائے گئے ہیں۔اسی طرح ملک بھر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 120 ہے لیکن عام انتخابات میں95 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔