Live Updates

کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 64جنرل نشستوں کے لئے 12سوسے زائد امیدوارانتخابی معرکہ میں قسمت آزمائی کریں گے

ملک بھرمیں سب سے زیادہ کانٹے دار مقابلے کراچی میں ہونگے،مستقبل میں وزیراعظم کے تین متوقع امیدواروں کا مقابلہ بھی کراچی میں ہوگا

منگل 24 جولائی 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 64جنرل نشستوں کے لئے 12سوسے زائد امیدوارانتخابی معرکہ میں قسمت آزمائی کریں گے۔ ملک بھرمیں سب سے زیادہ کانٹے دار مقابلے کراچی میں ہونگے،مستقبل میں وزیراعظم کے تین متوقع امیدواروں کا مقابلہ بھی کراچی میں ہوگا۔کراچی کے 60 انتخابی حلقے دنیا بھراورملک میں اس وجہ سے عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں کہ عام انتخابات 2018 میں یہ ملک کا واحد شہرہوگا جہاں مستقبل کے تین متوقع وزرائے اعظم کے علاوہ بڑے سیاستداں اورمعروف سیاسی چہرے انتخابی دنگل میں قسمت آزمائی کررہے ہیں مستقبل میں وزیرِ اعظم بننے کے تین خواہش مند اور تین جماعتوں کے سربراہان عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کراچی سے انتخابات لڑ رہے ہیں جبکہ سیاست سے وابستہ بڑے ناموں نے اس بارکراچی کے انتخابی دنگل کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ نے 60 سے زائد امیدوارانتخابی معرکہ میں اتارے ہیں اورانہیں اپنی نشستیں بچانے کا چیلنج درپیش ہیوزیرِ اعظم بننے کے دوسرے خواہش مند امیدوار پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں جنہوں نے این اے 243 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ انتخابات میں یہاں سے ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کامیاب ہوئے تھے تیسرے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں جو پیپلز پارٹی کے روایتی گڑھ لیاری سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

جماعت اسلامی اورمتحدہ مجلس عمل کے رہنما نعیم الرحمن این اے 250 سے اورپاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار، بہادرآباد گروپ کی نسرین جلیل، پی ٹی آئی کے عارف علوی، پی ایس پی کے مصطفی کمال،سول سوسائٹی کے نہایت فعال کارکن جبران ناصردیگر معروف سیاسی شخصیات بھی مختلف نشستوں پرانتخابی معرکہ میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی 21نشستوں کے لئی322 اور صوبائی اسمبلی کی 43 نشستوں کے لئے 890 سے زائد امیدوارمیدان میں ہیں ضلع ملیر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 8نشستوں کے لئے 152، ضلع کورنگی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں کے لئے 188،ضلع شرقی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 12نشستوں کے لئے 256،ضلع جنوبی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 7نشستوں کے لئی150،ضلع غربی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی16نشستوں کے لئی243اورضلع وسطی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 12نشستوں کے لئے 226امیدوارمدمقابل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات